سعودی عرب سے معاہدے میں کئی ماہ کا وقت لگا:وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Sep 19, 2025 | 18:42:PM
سعودی عرب سے معاہدے میں کئی ماہ کا وقت لگا:وزیر خارجہ اسحاق ڈار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا ہے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کے خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی قیمت، اوپن میں استحکام