اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

Sep 19, 2025 | 18:42:PM
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
کیپشن: دفع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اسلام آباد میں جلسے جلوسوں، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دی  گئیں،انتظامیہ نے دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع کر دی۔

دفعہ 144 کے تحت شہر اقتدار میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے،سٹون کرشنگ اور غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راول ڈیم میں کشتی رانی ، آتش بازی اور اسکے سامان کی خریدوفروخت پر بھی پابندی ہے۔

اخبارات کو اشیا کی پیکنگ کیلئے استعمال کرنے پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے،لاوڈ سپیکر ایمپلی فائر ،ساؤنڈ سسٹم ، ڈرونز اڑانے اور صاف پانی جمع رکھنے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:5 روپے کیوں کم دیئے،ظالم شخص نے سبزی فروش کو قتل کر دیا