ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی

Sep 19, 2022 | 15:43:PM
ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کی نئی کٹ منظر عام پر آگئی
کیپشن: پاکستان کرکٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی نئی ٹی 20 ورلڈ کپ کٹ جاری کردی۔

2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تقریبات پہلے ہی سے جاری ہیں، میگا ایونٹ میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ تمام حصہ لینے والی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر چکی ہیں اور اب زیادہ تر ٹیمیں اپنی ورلڈ کپ کٹس فائنل کر رہی ہیں۔اسی طرح پاکستان نے بھی اپنی نئی ٹی20 کٹ جاری کردی ہے۔

کٹ کا بنیادی رنگ گہرا سبز ہے جس میں سبز رنگ کے مختلف شیڈز چل رہے ہیں۔نئی کٹ کا ڈیزائن تھنڈر  بجلی سے متاثر ہے، جسے شرٹ میں ہلکی سبز لکیروں کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔