جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللّٰہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار نعمت اللّٰہ افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپیڈ گن کی غلطی یا کچھ اور؟ مچل سٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا؟
اپنے اعترافی بیان میں خودکش بمبار نے کہا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی ٹریننگ لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے، یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی آل راؤنڈر ثابت نہیں ہونگے بلکہ۔۔۔ بڑی سیاسی شخصیت کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق حیران کن پیش گوئی