سپیڈو میٹر کی غلطی نے مچل سٹار ک کے ہاتھوں شعیب اختر کا ریکارڈ تڑوا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک کی جانب سے پھینکی گئی ایک گیند کو سپیڈو میٹر پر 176 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
بھارت کیخلاف میچ میں مچل سٹارک کی جانب سے پھینکی گئی گیند کو سپیڈو میٹر پر 176 اعشاریہ 5 کلو میٹر دکھایا گیا۔
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک کی جانب سے پھینکی گئی ایک گیند کو سپیڈو میٹر پر 176 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
???? @mstarc56 bowled a ball at 176+ kph!!!
— #Cricket24 #Cricket26 : Patch UPDATES (@Cricket23game) October 19, 2025
Is this the fastest ball in cricket history?#AUSvIND | #INDvsAUS | #fastest pic.twitter.com/jP9szwVrWW
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے بھارت کے خلاف 5 اوورز کا پہلا شاندار اسپیل کیا جس میں انہوں نے 20 رنز دیکر ایک اہم وکٹ حاصل کی۔ سٹارک نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون باکسر نے تاریخ رقم کر دی
تاہم مچل سٹارک کے اسپیل کی پہلی ہی گیند جو انہوں نے روہت شرما کو کرائی اس کی رفتار سپیڈو میٹر پر 176 اعشاریہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی اب تک کی سب سے تیز ترین گیند ہے۔
آسٹریلوی فاسٹ بولر عام طور پر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں تاہم اسپیڈو میٹر نے تکنیکی غلطی سے ان کی گیند کو 176 اعشاریہ 5 کلومیٹر دکھا دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے، شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161 اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100 اعشاریہ 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔ پاکستانی فاسٹ بولر کی تیز ترین گیند کا یہ ریکارڈ آج 22 برس بعد بھی برقرار ہے۔