فٹبال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چند لاکھ آبادی والے ملک کوراساؤ نے فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے ریکارڈ بنا ڈالا۔
کوراساؤ فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں کوالیفائی کرنےوالا آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ترین ملک ہے، کوراساؤ کی آبادی صرف ایک لاکھ 56 ہزار ہے، اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے تین لاکھ آبادی والے آئس لینڈ کے پاس تھا۔
ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے کونکاکاف ریجن سے ہیٹی، پاناما اور کوراساؤ نے کوالیفائی کیا ہے، 2026 فیفا فٹبال ورلڈکپ کوراساؤ کا ڈیبیو ورلڈکپ ہوگا۔
گروپ بی میں کوراساؤ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر رہی، کوراساؤ براعظم جنوبی امریکا میں ڈچ کیریبیئن جزیرہ ہے۔