سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 590 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا ،تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں گیس لوڈشیڈنگ شیڈول میں تبدیلی، دو گھنٹے کمی کا اعلان
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 65 پیسے ہو گئی ۔