پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، افواہ ساز باز رہیں، اسحاق ڈار

Nov 19, 2022 | 18:29:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاکستان، کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا، معیشت، افواہیں، باز رہیں
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا،معیشت کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں،پاکستان سب سے پہلے ہے،پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہوکر سوچنااور ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کرناچاہئے۔ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ہماری نظر ہے،آئندہ ایک سال کیلئے ادائیگیوں کابندوبست کررہے ہیں،انشااللہ سکوک بانڈ کی ادائیگیاں بروقت کردینگے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری میں گڑبڑکی تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو