پاکستان کو امریکہ و ایران کےدرمیان بہترین سفارتکاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں;آسٹریلوی ہائی کمشنر

May 19, 2026 | 23:57:PM
پاکستان کو امریکہ و ایران کےدرمیان بہترین سفارتکاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں;آسٹریلوی ہائی کمشنر
کیپشن: آسٹریلیا ڈے ان سپرنگ 2026 کے موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر چئیرمین سینیٹ کے ہمراہ  کیک کاٹتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ و ایران کے درمیان بہترین سفارت کاری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان نے امریکہ ایران تنازع کے حل کے لئے بہترین ثالثی کا کردار ادا کیا ہے آسٹریلیا امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتا ہے۔

آسٹریلیا ڈے ان سپرنگ 2026 پر منعقدہ عشائیے میں بڑی تعداد سیاسی، سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی عشائیے کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجاۓ گئے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان کو امریکہ و ایران کے درمیان بہترین سفارت کاری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ ایران تنازع کے حل کے لئے بہترین ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، آسٹریلیا امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتا ہے، انڈو پیسفک خطے میں آسٹریلیا اور  پاکستان دونوں اہم درمیانی قوتیں ہیں دونوں کو موسمیاتی تبدیلیاں، آبی تحفظ، علاقائی استحکام اور غذائی تحفظ سمیت ایک جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔ 

 انہوں نے کہا جلد آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران وہ پاکستان میں 3 بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلے گی۔ 

 مہمان خصوصی چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان آسٹریلیا میں پارلیمانی سفارت کاری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ 20 ہزار پاکستانی طلبہ آسٹریلیا میں  زیر تعلیم ہیں تجارت، زراعت،  ماحولیات اور انسداد دہشت گردی میں پاکستان آسٹریلیا تعاون مستحکم ہو رہا ہے۔

 چئیرمین سینیٹ نے آسٹریلوی  کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے چئیرمین سینیٹ کے ہمراہ  کیک بھی کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی، روس نے پاکستان کی حمایت کر دی