بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا آئندہ سے ٹرکوں پرمعدنیات لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ٹرک مالکان آئندہ سے معدنیات لوڈ نہیں کریں گے ۔
صدر بلوچستان گُڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ بلوچستان میں ان ٹرکوں پر حملے کئے جارہے ہیں جن پر معدنیات لوڈ ہوتا ہے ، ایک ہفتے کے دوران 12 ٹرکوں پر حملے کئے گئے ، ان ٹرکوں پر حملوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کا 18 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
حاجی نور محمد شاہوانی کا کہناتھا کہ اس صورت حال کے باعث ٹرانسپورٹروں نے آئندہ سے معدنیات لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کسی ٹرک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں متعلقہ کمپنی ذمہ دار ہے،شاہراہوں پر سیکورٹی نہ ہونے کی برابر ہے،تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پولیس، کسٹم اور دیگر ادارے ٹرانسپورٹروں کو تنگ اور ہراساں کرتے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کا مزید کہناتھا کہ کسٹمز کے گودام میں آگ کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی اربوں روپے کی گاڑیاں جل گئیں، کسٹمز حکام تحویل میں لی جانے والی گاڑیوں کے کیسز پر فوری فیصلہ کرنے کی بجائے ان کو طول دیا، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ کسٹمز کے گودام میں آگ کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کے علاوہ ٹرانسپورٹروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 98.64،ڈیزل 91.58 روپے! نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا