ملک کے بیشتراضلاع میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

May 19, 2026 | 20:02:PM
ملک کے بیشتراضلاع میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: گرج چمک کیساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتراضلاع میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر،سوات ، مالم جبہ ، کوہستان ، باجوڑ،کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، پشاور،صوابی، مردان، مالاکنڈ، پاڑہ چنار، کرم،بنوں،ڈی آئی خان، لکی مروت،کرک اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ راولپنڈی،جہلم، چکوال، اٹک،مری،گلیات ،سرگودھا، نورپورتھل ، خوشاب ، جھنگ، میانوالی،لیہ، بھکراور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بعداز دوپہر شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ ژوب، سبی ، بارکھان ، لورالائی،موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش کی توقع۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  دادو48،نورپور تھل اور شہید بینظیر آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔