پاکستان اور روس کاسٹریٹیجک استحکام پر مشاورتی اجلاس ، عالمی سیکیورٹی، تخفیف اسلحہ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)پاکستان اور روس کے درمیان سٹریٹیجک استحکام پر 16ویں مشاورتی اجلاس کا ماسکو میں انعقادکیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور پاکستانی ایڈیشنل سیکرٹری طاہر حسین اندرابی نے مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں عالمی سیکیورٹی، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے عالمی فورمز پر تعاون اور رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
روس پاکستان مشاورتی گروپ کا 17واں اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں پر200 یونٹس تک سبسڈی!وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا