ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کیس مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کیس مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکر دی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواستیں مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔
جسٹس اعظم خان نے ایمان اور ہادی کی متفرق درخواستوں پر آج بھی سماعت کی تھی۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سزا معطلی درخواستوں پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
عدالت نے سپریم کورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر متفرق درخواست کے ذریعے دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلاء نے فیصلے کی کاپی متفرق درخواست کے ذریعے جمع کروا دی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع ہونے کے بعد کیس کل دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں پر200 یونٹس تک سبسڈی!وزیر توانائی کا اہم بیان آگیا