امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خا رجہ نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق ٹھیکے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے۔
امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہے کہ مرکزی کنٹریکٹر بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں ہوں گی ۔
رپورٹس کے مطابق سپورٹ سروسز میں ٹریننگ ،سمیولیشن،مینٹیننس ،اسپیئر پارٹس اور دیگر تیکنیکی سروسز شامل ہوتی ہیں، بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں۔
امریکی محکمہ خا رجہ نے بھارت کے لیے الٹرالائٹ ہووٹرزسپورٹ کی منظوری بھی دے دی جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، نمٹنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں:وائٹ ہاؤس