صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، نمٹنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں:وائٹ ہاؤس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان انا کیلی نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران انا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت عسکری طور پر کمزور، معاشی دباؤ کا شکار اور عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ تنہا ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو صدر ٹرمپ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ضروری فیصلے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی ریڈ لائنز بالکل واضح ہیں، جن میں سرفہرست یہ ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکی ریڈ لائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔