سوشل میڈیا پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنےکے مقدمہ میں مجرم کو ڈھائی سال قید و جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنےکے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دہشتگرد کو سزا کا حکم سنا دیا ۔عدالت نے دہشتگرد حنان عبد اللہ کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا،اس کے علاوہ 50ہزار جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں فیس بک پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مجرم حنان عبداللہ فیس بک پر بم بنانے کا طریقہ سیکھ رہا تھا ، مجرم کا فیس بک کے ذریعے دہشتگردوں سے تعلق قائم ہوا ،مجرم کا دہشتگردتنظیم کے افراد سے رابطہ تھا ،پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے مجرم کو سزا کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دہشتگرد کو سزا کا حکم سنا دیا،عدالت نے دہشتگرد حنان عبد اللہ کو دو سال چھ ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا،اس کے علاوہ مجرم پرپچاس ہزار جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔
ملزم ضمانت پر تھا ،سزا کے بعد عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،جج اے ٹی سی نے مجرم کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزم کیخلاف 2022 میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا۔۔۔؟