28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

May 19, 2025 | 15:37:PM
 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے۔

 24 نیوز رپورٹ کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی درخواست مسترد۔۔۔

انہوں نے کہا کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی،28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکول بند کر دیئے گئے

پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، واضح رہے کہ ذوالحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔