اعظم سواتی کی جیل میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج 

May 19, 2025 | 14:27:PM
اعظم سواتی کی جیل میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ملاقات کی درخواست خارج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:’’ہم بزدل نہیں‘‘ شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں  کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔

جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔