مکہ مکرمہ؛ عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالے 6 پاکستانی آگ لگنے سے جاں بحق

May 19, 2023 | 22:02:PM
مکہ مکرمہ؛ عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالے 6 پاکستانی آگ لگنے سے جاں بحق
کیپشن: خانہ کعبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سے عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے 6 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 6 زائرین شہید ہو گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے، شہید ہونے والوں میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس شامل ہیں،مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد نے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی