ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، راجہ محمد فاروق حیدر 

May 19, 2023 | 10:32:AM
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے بیان میں آرمی ایکٹ اور سیکرٹ سروس ایکٹ کے تحت کاروائیوں کی مکمل حمایت کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے بیان میں آرمی ایکٹ اور سیکرٹ سروس ایکٹ کے تحت کاروائیوں کی مکمل حمایت کر دی۔

راجہ فاروق حیدر  کا عدالتوں سے کہنا تھا کہ آپ اگر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں تو تخریب کاروں کی سہولت کاری نا کریں۔ جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہندوستان نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر اس کو منہ توڑ جواب دینگے۔ میں اور ریاست جموں کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو فوج ہماری حفاظت کررہی ہے ہم اس کی پشت پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام عناصر کا قلع قمع کیا جاے جو ان واقعات میں ملوث ہیں وہ ناقابل معافی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 75 سال میں شاید ہی ایسا دن دیکھنے کو ملا ہو۔ قومی ہیروز کی یادگاروں، تصاویر اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

راجہ فاروق حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سارے انتشار کا ذمہ دار عمران خان ہے جس نے کشمیر کا سودا کیا احتساب کے نام پر انتقامی کروائیاں کیں۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا معاشرے کو تقسیم کیا۔