پنجاب حکومت کا ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ،آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی

May 19, 2023 | 10:24:AM
 پنجاب حکومت کا ایک جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ،آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلی سطح کااجلاس ہوا جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیر قانونی سہولت کاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں کو غیر معمولی سہولت کار ی پہنچانے پر ایک جج کے خلاف آفیشنل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، نامزد ملزموں کی غیر قانونی اورغیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ چیلنج بھی کیا جائے گا، نامزد ملزموں کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے، کمشنر لاہورڈویژن کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم آج زمان پارک جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں آپریشن کلین سویپ ، عمران خان کو معافی دلوانے کی کوشش ناکام ہوگئی

وزیر اعلیٰٰ پنجاب محسن نقوی نے شرپسندوں کے خلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ کمشنرز اور آرپی اوز کو پراسیکیوشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ خود میٹنگ کی ہدایت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفرور شرپسندو ں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مذموم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی گئی۔

واضح رہے کہ جیوفینسنگ،ہیومین انٹیلی جنس،سوشل لاہور میں ٹاپ لیڈر شپ سے رابطے کی 628کالیں ٹریس ہوچکی ہیں۔