پنڈی رنگ روڈ سکینڈل۔۔ عوام عمران اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہیں۔۔ مریم اورنگزیب

May 19, 2021 | 19:29:PM
پنڈی رنگ روڈ سکینڈل۔۔ عوام عمران اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہیں۔۔ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام عمران اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہے ،یہ نہیں ہو سکتا 400 ارب کی چینی چوری کا حکم عمران خان نے دیا ہو اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 250 ارب کا آٹا چوری کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ،یہ نہیں ہو سکتا 122 ارب کی ایل این جی چوری کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ،یہ نہیں ہو سکتا کہ رنگ روڈ کی الائنٹمنٹ اور ایکسٹنشن کا حکم عمران خان دیں اور استعفیٰ اور انکوائری کمیشن کا تماشہ کیا جائے ۔
 انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور عثمان بزدار کو گرفتار کر کے ہر روز کی بنیاد پہ پیشی ہو اور فیصلہ سنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی گرفتاری کے بغیر رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری مکمل نہیں ہو سکتی ،عمران صاحب وزیراعظم کرسی پر جب تک بیٹھے ہیں، ٹیمپرنگ آف ریکارڈ ہوتی رہے گی۔
 مریم اورنگ زیب نے کہاکہ پہلے عمران صاحب حکم دیتے ہیں، چوری اور ڈاکہ ڈالتا ہے، وزیر استفیٰ دیتا ہے، انکوائری کمیشن بنتا ہے واہ واہ ہوتی ہے پھر اللہ اللہ خیر سلہ،عمران صاحب اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اپنے منصب اور اختیار کا غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں ،عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے کی توسیع کا حکم کیوں دیا؟ ،عمران صاحب کٹہرے میں کھڑے ہوکر جواب دیں کہ رنگ روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو ڈائریکٹیو کیوں جاری کیا؟۔
یہ بھی پڑھیں:جس ملک میں الیکشن چوری ہو ں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہونگی۔ شاہد خاقان