51 سا لہ سپر ماڈل بغیر شا دی ماں بن گئیں۔۔نو زائیدہ بچی کی ویڈیو بھی وا ئرل کردی

May 19, 2021 | 18:13:PM
 51 سا لہ سپر ماڈل بغیر شا دی ماں بن گئیں۔۔نو زائیدہ بچی کی ویڈیو بھی وا ئرل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی ماڈل نا ﺅمی کامپبیل (نیومی کمپبیل) 51 سال عمر ہونے سے محض 4 دن قبل ماں بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رائٹرزکا کہنا ہے کہ نیومی کمپبیل نے 18 مئی کو اپنے ہاں پہلی بچی کی ولادت سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ کی، جسے ایک گھنٹے میں لاکھوں افراد نے لائیک کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔
ناومی کامپبیل نے انسٹاگرام پوسٹ میں نوزائیدہ بچی کے پائوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ننھی پری نے انہیں ماں کے لیے منتخب کیا، جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ناﺅمی کامپبیل کی جانب سے ماں بننے کی خوشخبری کا اعلان کرنے کے بعد ماڈل کی عمر رسیدہ والدہ نے بھی اپنے ہاں نواسی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ وہ نانی ماں بن گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Naomi Campbell (@naomi)

سپر ماڈل کے ہاں زائد العمری میں پہلے بچے کی پیدائش پر کئی شوبز و فیشن شخصیات سمیت کاروباری افراد نے مبارک باد دیتے ہوئے ناﺅمی کامپبیل کو بہادر قرار دیا۔

ناﺅمی نے فیشن و ماڈلنگ سمیت کاروباری مصروفیات سے کچھ وقت کے لیے دور رہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔سپر ماڈل 22 مئی کو 51 برس کی ہوجائیں گی۔ناﺅمی کامپبیل غیر شادی شدہ ہیں، تاہم ماضی میں ان کے متعدد افراد سے تعلقات رہے ہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کے والد کون ہیں؟۔

برطانوی اخبار دی سن نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خبریں ہیں کہ گزشتہ 18 ماہ سے ناﺅمی امریکی شخص سے تعلقات میں رہی ہیں اور دونوں کے درمیان متعدد ملاقاتیں بھی ہوئیں۔


تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ناﺅمی کامپبیل کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کے والد وہی امریکی شخص ہیں اور یہ بھی خبریں ہیں کہ ماڈل کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کرائے کی کوکھ کے ذریعے پیدا ہوئی ، یعنی ان کی بچی کو کسی اور خاتون نے جنم دیا ہوگا۔


تاہم اس حوالے سے ماڈل نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی فوری طور پر سپر ماڈل کے قریبی افراد نے ایسی کسی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ ناومی کامپبیل برطانوی ماڈل، کاروباری خاتون اور سماجی کارکن ہیں، انہوں نے محض 15 برس کی عمر میں ماڈلنگ کی شروعات کی۔ناومی کامپبیل کو برطانیہ کی پہلی سیاہ فام سپر ماڈل کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ 1980 سے 1990 کے بعد تک ماڈلنگ کی دنیا میں چھائی رہیں۔ان کا شمار دنیا کی معروف ترین، بااثر ترین اورامیر ترین ماڈلز میں ہوتا ہے۔سپر ماڈل نے کم سے کم 2 بار منگنی کی، تاہم دونوں منگنیوں کو شادیوں سے پہلے ہی ختم کردیا اور بعد ازاں ان کے نام کئی امیر ترین افراد کے ساتھ بھی جوڑے جاتے رہے۔ناومی 22 مئی کو اپنا جنم دن مناتی ہیں، رواں ہفتے کے اختتام تک وہ 51 سال کی ہوجائیں گی اور انہوں نے 51 سال عمر ہونے سے محض 4 دن قبل اپنے ہاں بچی کی پیدائش کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Naomi Campbell (@naomi)

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی