اداکارہ آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو کھری کھری سنا دیں

May 19, 2021 | 13:32:PM
آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو کھری کھری سنا دیں
کیپشن: آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس نےامریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ الیاس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمالا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسرائیل کی حمایت میں بول رہی ہیں۔ آمنہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا 'میں یہ ویڈیو یہاں شیئر کیے بغیر نہ رہ سکی، کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں؟ ان کو شرم آنی چاہیے'۔

واضح رہے اداکارہ کی اس پوسٹ پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی کمالا کے اس بیان پر غم و غصے کا اظہار کررہی ہیں۔معروف اداکارہ صنم جنگ نے بھی اس ویڈیو پر اپنا تبصرہ پیش کیا اور ان کے بیان کو رقت آمیز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:    صدر مملکت کی شہریوں سے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل