لاپتا افراد کی عدم بازیابی؛ وفاقی سیکریٹری داخلہ  کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

May 19, 2021 | 13:03:PM
لاپتا افراد کی عدم بازیابی، عدالت برہم
کیپشن: لاپتا افراد کی عدم بازیابی، عدالت برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت وفاقی سیکریٹری داخلہ پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو گرفتار کرکے 27 مئی کو  سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔   جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ مسلسل عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا سب پر لازم ہے۔ شہری کئی برسوں سے لاپتا ہیں اور وفاقی سیکریٹری کو کوئی پرواہ نہیں۔

عدالت نے لاپتا شہری شمشاد علی کی گمشدگی پر سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔ شمشاد علی 2015 سے کراچی سے لاپتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    لاپتا افراد کی عدم بازیابی؛ وفاقی سیکریٹری داخلہ کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم