نانی کہتی ہیں شادی کرلو تو 20لاکھ دوں گی،،، یشما گل کی دلچسپ ’’ویڈیو وائرل‘‘

May 19, 2021 | 11:04:AM
نانی کہتی ہیں شادی کرلو تو 20لاکھ دوں گی،،، یشما گل کی دلچسپ ’’ویڈیو وائرل‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی اداکارہ  یشما گل کی ان کی نانی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ یشما گل کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ مداح ناصرف ان کی شخصیت سے متاثر ہیں بلکہ جاندار اداکاری کو بھی خوب سراہتے ہیں۔حال ہی میں ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یشما اپنی نانی کے ہمراہ موجود ہیں۔ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری نانی چاہتی ہیں میں شادی کرلوں جب کہ بدلے میں وہ مجھے 20 لاکھ روپے دیں گی۔

 اداکارہ کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دل کھول کر نانی کے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔واضح رہے اداکارہ یشما گل اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گھر تتلی کا پر، شاہ رخ کی سہیلیاں، الف اور مجھے خدا پہ یقین ہے وغیرہ شامل ہیں۔