پی ٹی آئی رہنما سٹیج پر الجھ پڑے، آفتاب صدیقی نے فردوس شمیم سے مائیک چھین لیا، ویڈیو وائرل

Mar 19, 2023 | 21:04:PM
پی ٹی آئی رہنما سٹیج پر الجھ پڑے، آفتاب صدیقی نے فردوس شمیم سے مائیک چھین لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں راشد منہاس روڈ کے قریب مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما آپس میں الجھ پڑے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔
فردوس شمیم نے دوران تقریرکارکنان سے کہاکہ آپ کسی پیغام کا انتظار مت کیجیے گا، اس پر آفتاب صدیقی نے آکر فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا اور کہا کہ سب کو معلوم ہے کیسے چلنا ہے، آپ چھوڑیں۔
مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کے درمیان سٹیج پر ہی تلخ کلامی ہوئی۔
اس واقعے کے بعد فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر سٹیج سے نیچے اتر گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل