پی ایس ایل 8،فاتح ٹیم کو سونے کی ٹرافی کیساتھ کتنی رقم ملی؟

Mar 19, 2023 | 01:06:AM
پی ایس ایل 8،فاتح ٹیم کو سونے کی ٹرافی کیساتھ کتنی رقم ملی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطان کو شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ہے، لاہور کو کامیابی سے اعزاز کا دفاع کرنے پر 24قیراط سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ ساتھ 12 کروڑ  روپے  کی رقم سے بھی ملے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے دیئے گئے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا دی گئی تھی، فاتح ٹیم کو 12 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔