لاہور کی جیلیں کورونا کا گڑھ؟اہم انکشافات

Mar 19, 2021 | 19:33:PM
لاہور کی جیلیں کورونا کا گڑھ؟اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کی دونوں جیلیں پھر کرونا وائرس سے متاثر۔ محکمہ جیل نے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قید 14 ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں 5 جبکہ لاہور کی کیمپ جیل میں 9 قیدیوں کا کورونا مثبت آیا ہے ۔کیمپ جیل میں اب تک ساڑھے5ہزارجبکہ کوٹ لکھپت 1ہزارسے زائد قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ کروایا جاچکاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ریجن کی سات جیلوں میں 175 ملازمین کو کمزور ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 333 قیدیوں کو بھی کمزور ظاہر کیا گیا ہے۔ جیلوں میں تعینات ملازمین کے سیمپل بھجوائے جا چکے ہیں ۔ نئے آنے والے قیدیوں کو مخصوص بیرکوں میں رکھا جا رہا ہے۔