آئندہ 12 سے 24 گھنٹے انتہائی اہم،تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ساہیوال،ملتان، بہالپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں گلگت، سکردو،دیامیر، استور، غزر، ہنزہ، گھانچے میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال گلاف کے خطرے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ہنزہ، نگر، غذر،سکردو، شگر، گانچھے، استور اور دیامر کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔اپر اور لوئر چترال، سوات، کالام، بحرین اور آرکاری کے علاقوں میں بھی گلوف اور اچانک سیلابی صورتحال متوقع ہے۔اپر دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے علاقے بھی اچانک سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس ہیں۔گلگت، نگر، غذر، سکردو، گانچھے، داریل اور تانگیر ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔
ادھرمظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور حویلی میں بھی مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔گلوف کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے۔تیزی سے پگھلتے گلیشئرزاور برفانی جھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث پہاڑی علاقوں سے آنے والے ندی نالوں میں پانی کے شدید بہاؤ کا خطرہ ہے۔گلیشائی جھیلوں کے سیلا ب کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا امکان ہے۔گلیشیئر سے نکلنے والے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری طور پر گلیشیئرز اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔غیر معمولی پانی کے بہاؤ، گدلے پانی یا گلیشیئر سے آنے والی آوازوں پر فوری ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،چارسدہ،پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور،شکار پور، شہید بینظر آباد اور کراچی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
ادھرنکاسی آب کے نظام، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیاح اور مسافر شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بارشوں، دریاؤں کے بہاؤ اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ اور تعاون کریں۔بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے ۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس شاہراہوں اور پہاڑی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا ، نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا