ٹیکسٹائل ملز پر کیمرے ضرور لگائیں لیکن سرکاری خرچ پر، سپر ٹیکس زیرو کریں، اپٹما کی قیادت کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد ابدالی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی صدر کامران ارشد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ملوں پر کیمرے لگانا ہیں تو ایف بی آر خود خرچہ کرکے لگائے۔ ایک ٹیکسٹائل مل پر کیمرے لگانے کا خرچ 20 لاکھ روپے تک آئے گا۔
اپٹما کے مرکزی چیرمین کامران ارشد نے آج ایف بی آر کی تمام ٹیکسٹائل ملوں کی پروڈکشن کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے ملز پر نگراں کیمرے نصب کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی اور کہا کہ ہم بیلز پر کیمرے لگانے کے عمل کو مسترد نہیں کرتے ہم اسے،خوش آمدید کہتے ہیں
کامران ارشد نے کہا کہ سڑکوں پر کیمرے سرکار نے اپنے خرچے سے لگائے ہیں ۔ ایک مل پر کیمرے لگانے کا خرچ بیس لاکھ روپے آئے گا ۔ کمپلائنس کریں لیکن ایف بی آر اپنے خرچ پر کرے ۔
کامران ارشد نے کہا کہ سال 2008 مین اپٹما کے 402 ممبر تھے ، اب سال 2026 میں اپٹما کے 182 ممبران رہ گئے ہیں۔ مہنگی بجلی اور گیس نے صنعت کا خاتمہ کردیا ہے۔
کامران ارشد نے ایف بی آر کے طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچھے برے بزنس مین ہوتے ہیں، مگر سب کو ایک لائن میں کھڑا نہ کریں۔ ہم ٹیکس چوری کو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کرتے ۔ ہمارے پیٹرن انچیف ڈاکٹر گوہر اعجاز کاروبار کی شفافیت کا یقین رکھتے ہیں۔
کامران ارشد نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں 500 سے 700 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا کہنا ہے زیادتی ہے ، کیمرے لگا کر 300 ارب ریکوری کرنے کا کہنا بھی زیادتی ہے۔ چیرمین ایف بی آر کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھی ۔ ٹیکس کمپلائنس کرنے والی انڈسٹری کو ٹیکس چور کہنا زیادتی ہے۔
کامران ارشد نے مزید کہا کہ جیننگ کی 1200 فیکٹریاں ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 74 , ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
انہوں نے حالیہ بجٹ تجاویز مین سپر ٹیکس میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس 50 کروڑ سے اوپر پر 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا ۔ ہم نے وزیراعظم سے گزارش کی اسے صفر ہونا چاہیئے ۔
کامران ارشد نے کہا، ہماری تیسری نسلیں ٹیکسٹائل کے کاروبار میں ہیں ۔ اب ہماری نئی نسلیں اس کاروبار میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ ایف بی آر چیرمین قابل احترام ہیں مگر سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہیں۔ جینر سے انوائس لی جاتی ہے ہر چیز میں شفافیت ہے۔
چیرمین اپٹما پنجاب اسد شفیع کی گفتگو
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین اسد شفیع نے کہا کہ ہماری حکومت کا فوکس ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ہونا چاہیئے ۔ ٹیکس کمپلائنس والی صنعت روزگار دینے والی صنعت کو مزید نہ تنگ کیا جائے۔
اسد شفیع نے بھی ٹیکسٹائل ملز پر کیمرے لگانے کی ایف بی آر کی تجویز پر کہا کہ ہمیں کیمرے لگانے پر اعتراض نہیں ، ایف بی آر اپنے خرچ پر کیمرے لگوا لے۔