وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے صوبائی وزیر سندھ علی حسن زرداری کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے صوبائی وزیر سندھ علی حسن زرداری نے اہم ملاقات کی، جس میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علی حسن زرداری نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے سندھ حکومت کے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی۔
دونوں رہنماؤں نے عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی عمل میں تیزی اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ