پیٹرلیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرلیم علی پرویزملک نے کہاہے کہ پیٹرلیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے ثمرات آج ہی منتقل کریں گے اورآج شام 4 بجے عالمی آئل مارکیٹ بند ہونے کے بعد ریلیف کا حتمی تعین کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، مزید کمی کا بھی امکان ہے، آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کریں گے۔