پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم

Jun 19, 2026 | 12:34:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے, کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی،انہوں نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے، ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکان کی تقاریر اور بحث کے دورانیے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، حکومتی ارکان کے بجٹ اجلاس میں بحث کا مقررہ وقت ابھی باقی ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا حکومتی ارکان ابھی مزید ڈھائی گھنٹے بجٹ پر تقریر کرسکتے ہیں، اپوزیشن کے 66 ارکان نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیا ،اپوزیشن کے بحث میں حصہ لینے کے لیے نو گھنٹے مقرر کیے گئے تھے،اپوزیشن ارکان نے ایوان میں 14 گھنٹے 4 منٹ تقاریر کیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی کے مطابق اپوزیشن ارکان مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 3 منٹ اور 28 سیکنڈ زائد بولے ہیں،اپوزیشن کہتی ہے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی،کل شام اراکین سے بار بار کہا گیا کہ جو رکن چاہے تقریر کر لے،کل آدھا گھنٹے قومی اسمبلی کے اجلاس کو جان بوجھ کرطول دیا ،حکومتی اراکین سے بھی بار بار کہا کہ آئیں اور تقریر کریں،کل حکومت کا کوئی رکن شام کو تقریر کرنے نہیں آیا ،آج نماز جمعہ سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیں گے۔