پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ کے نظام میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ پاسپورٹ کے اجرا ءکو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے جس سے فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہو گا،شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہمی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پریمیم سروسز حاصل کرنے والوں کو پاسپورٹ اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی، بیرون و اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کیلئے ابتدائی کام مکمل کرلیاگیاہے اوریکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا،آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی کے پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان انتقال کر گئے
ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ سیدمحسن رضانقوی کو تفصیلی بریفنگ دی۔