چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان انتقال کر گئے

Jun 19, 2026 | 11:50:AM
چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان انتقال کر گئے۔
اسلم آر خان گزشتہ 6 دہائیوں سے پی آئی اے کے ساتھ منسلک رہے،ان کا مقام ادارے کیلئے شفیق والد جیسا تھا،قومی ایئرلائن کی تنظیم نو اور اسکو واپس منافع میں لانے میں مرحوم کے لئے گئے فیصلوں کا بہت عمل دخل تھا۔
اسلم آر خان وقت پر مشکل فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے،اس کے ساتھ ہی وہ فلاحی کاموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے۔
 سی ای او پی آئی اے کے مطابق اسلم آرخان کے انتقال سے مجھ سمیت پوری پی آئی اے شدید سوگوار ہے،اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، ایسے شخصیات کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وراثتی سرٹیفکیٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
مرحوم کا نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ انکی رہائش گاہ خیابان غازی ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔