وراثتی سرٹیفکیٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)وراثتی سرٹیفکیٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ آگیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وراثتی جائیداد کی مالیت اپیل کے فورم کا تعین نہیں کرتی،جانشینی سرٹیفکیٹ مقدمات میں اپیل کا فورم سکسیشن ایکٹ کے تحت طے ہوگا، سکسیشن سرٹیفکیٹ کیسز پر عام دیوانی مقدمات کی مالی حد لاگو نہیں ہوتی۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ سکسیشن ایکٹ خصوصی قانون ہے، اس کی شقیں عام قوانین پر فوقیت رکھتی ہیں، ضلع جج نے مالی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپیل واپس کرکے قانونی غلطی کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپیلٹ کورٹ کی جانب سے اپیل واپس کرنے کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے وراثتی سرٹیفکیٹ کیس میں نظر ثانی کی درخواست منظور کر لی اورجانشینی سرٹیفکیٹ سے متعلق اپیل دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اپیل اصل نمبر پر بحال کرکے میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ وراثتی مقدمات میں اپیل کے فورم سے متعلق قانونی ابہام دورکئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی ایڈوائس منظور کر لی
جسٹس راحیل کامران شیخ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔