کیمبرج کی 2025 کے امتحانات میں 3 پیپرز کے جزوی لیک ہونے کی تصدیق

Jun 19, 2025 | 20:50:PM
کیمبرج کی 2025 کے امتحانات میں 3 پیپرز کے جزوی لیک ہونے کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کیمبرج کا امتحانی پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی،جون 2025 کے امتحانات میں تین پیپرز کے جزوی لیک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

کیمبرج کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ کو منصفانہ نتائج دیے جائیں گے،جعلی پیپرز کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی شناخت کیجارہی ہے،زیادہ تر لیک کی اطلاعات غلط یا جعلی ثابت ہوئیں۔

اعلامیے کےمطابق طلبا کو پیسوں کےعوض جعلی پیپرز بیچنے کی کوشش کی گئی،پیپر لیک کرنے والے سنیٹرز اور امیدواروں کیخلاف کارروائی ہوگی،امتحانات کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، دیانت دار طلبا سے انصاف ہماری اولین ترجیح ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نیٹ کیسےبڑھایا جائے؟سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز میدان میں آگئے