جوڈیشل کمیشن کے 2اہم اجلاسوں کا اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے دو اہم اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے دو اجلاس ہوئے،پہلے اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی گئی،ہائیکورٹس ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا،کمیٹی میں عدلیہ، پارلیمان، ایگزیکٹیو اور وکلا شامل ہونگے۔
اعلامیہ کے مطابق دوسرے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی،سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز میں جسٹس عدنان اقبال اور جسٹس جعفر کو نامزد کیا گیا،جسٹس آغا فیصل اور جسٹس ثنا منہاس کو آئینی بنچز سے الگ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یکم جولائی کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں سندھ،پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹسز کی تقرری پر غور ہوگا، ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں،گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری