ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور  گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 19, 2025 | 20:35:PM
ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور  گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ  بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، کوہستان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران کیلئے پریشان کن خبر ،سینیٹ میں اہم ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات ،راولپنڈی ،جہلم،،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان اورحسین ترین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  سبی ، جیکب آباد49،دادو48، دالبندین،خیر پور، موہنجو داڑو اور روہڑی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ:

 20 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔

 عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔

 دن کے دوران خاص طور پر دوپہر اور بعداز دوپہر دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا راج برقرار،روپے کو بری طرح روند ڈالا