انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا راج، روپیہ گراوٹ کا شکار
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 283.55 روپے سے بڑھ کر 283.64 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 285.69 روپے ،یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگاہوکر 78.02 روپے، سعودی ریال 9 پیسے مہنگاہوکر 76.25 روپے کا ہوگیا۔
اس کے برعکس یورو 88 پیسے کمی کے بعد 327.45 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 91 پیسے سستا ہوکر 383.09 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیکج کیساتھ ساتھ موبائل فون مفت ، پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا