پی ٹی اے کا مفت پیکج، 200 خواتین کو موبائل فون دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کرنے پر پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کے لئے مفت پیکج اور 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کردیا گیا ۔
پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر تقریب کا انعقاد کیا،چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون صارفین کے لئے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بیس جون کو 24 گھنٹے کے لئے 2 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیاجائے گا،اس کے علاوہ صارفین کو 20 جون کو 200 آن نیٹ بالکل مفت مہیا کئے جائیں گے۔
اس موقع پر200 موبائل فون مفت دینے کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی، کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اے اور وزیر آئی ٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ملک میں 80.30 فیصد علاقوں میں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے، فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے، آج پی ٹی اے کی اس کامیابی سے سب کو خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کو در پیش چیلنجز کا علم ہے، اسپیکٹرم کی نیلامی کو وقت پر کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں،ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہی کنیکٹوٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع
چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ 20 جون کو 2 جی بی ڈیٹا سب اسبسکرائبرز کو مفت فراہم کیا جائے گا،ایچ ای سی کی متعدد جامعات میں فری وائی فائی کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔