سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ،جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبرجبکہ تمام ہائیکورٹس کے آئینی بینچز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:سول سرونٹس ترمیمی بل 2025ء سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے لئے نامزد ججز میں تبدیلی کردی،جسٹس آغا فیصل کی جگہ جسٹس عدنان اقبال اور جسٹس ثنا اکرم کی جگہ جسٹس جعفر سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں شامل ہوگئے۔