ربیکا خان اورحسین ترین کی شادی، تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر،ماڈل و اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
حسین ترین نے انسٹاگرام پر ربیکا خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں 25 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
اس ویڈیو میں ربیکا خان اور حسین ترین کو ایک گاڑی کے اوپر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے ،جب گاڑی آگے بڑھتی ہے تو سڑک پر اُن کی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔
ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہرسے رشتہ ختم ہونے کے بعد میرب علی کابھی رد عمل آگیا
ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں،اس کے بعد ربیکا خان کو شادی سے قبل کی تقریبات میں اپنے خاندان کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔