پاکستان کی عالمی سرمایہ کاروں کو منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی پیشکش

Jun 19, 2025 | 19:36:PM
پاکستان کی عالمی سرمایہ کاروں کو منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی پیشکش
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اعلی سطحی پینل سیشن میں پاکستان کے منرلز شعبے میں انقلابی اصلاحات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

پینل سیشن سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم 2025 کے موقع پر منعقد ہوا,اس موقع پر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ منزلز فریم ورک پالیسی اور ریکو ڈک منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے تکمیل اہم سنگ میل ہیں۔

انھوں ںے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے منرلز شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے جامع اصلاحات کی ہیں، پاکستان نے منرلز شعبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لیگل فریم ورک کو ہم آہنگ کیا ہے ۔

علی پرویز ملک نے  کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کی  دعوت دی، عالمی کمپنیوں نے پاکستان کے منرلز فورم میں شرکت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر