190ملین پاؤنڈ کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر

Jun 19, 2025 | 18:39:PM
190ملین پاؤنڈ کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے کیس مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کر دی،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہو گی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے ۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ 17 جنوری کو اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی اور بشری بی بی کو سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سرمائے کی مارکیٹوں میں ڈالر کا راج برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار