پی آئی اے کی نجکاری،معروف کاروباری اور صنعتی گروپس سے درخواستیں موصول

Jun 19, 2025 | 18:56:PM
پی آئی اے کی نجکاری،معروف کاروباری اور صنعتی گروپس سے درخواستیں موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش کے تحت اظہار دلچسپی (  ایکپریشن آف انٹرسٹ) جمع کرانے کی آخری تاریخ آج مکمل ہوگئی،کمیشن کو اب تک8مختلف فریقین سے ای او آئی موصول ہو چکی ہیں جن میں ملک کے معروف کاروباری اور صنعتی گروپ شامل ہیں۔

 نجکاری کمیشن کو موصول شدہ فریقین میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی، اورمیٹرو وینچرز کنسورشیم نے ایکپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) جمع کرائے،عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی سکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز  کے نام بھی شامل ہیں۔ 

نجکاری کمیشن کے مطابق اے کے ڈی گروپ اورایئر بلیو لمیٹڈ ،آگیومنٹ سیکیورٹیز اینڈ انویسٹمنٹس اورسرین ایئر (ایکویٹاس ایل ایل سی کیپیٹل گروپ) نے بھی ای او آئی جمع کئے، اس کے علاوہ، حبیب رفیق انجینئرنگ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورسردار محمد اشرف ڈی بلوچ کی ای او آئی جمع ہوئیں۔ 

نجکاری کمیشن  نے بتایا کہ ان میں سے کئی فریقین نے آخری تاریخ تک اپنے اہلیت کے بیانات جمع کروائے،لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور میٹرو وینچرز نےاہلیت کےبیانات جمع کروائے،عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزز، سٹی  سکولزاور لیک سٹی ہولڈنگز نےایلیت کے بیانات جمع کروائے،فوجی فرٹیلائزر کمپنی اورایئر بلیو نے اپنے اہلیت کے بیانات جمع ہوئے،آگیومنٹ،سرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، ایکویٹاس کیپیٹل ایل ایل سی نے اہلیت کےبیانات جمع کئے۔ 

نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان پارٹیوں کی طرف سےجمع کروائے گئے اہلیت کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ قبل از منظوری کے معیار پر پورا اترنے والی پارٹیوں کی تصدیق کی جا سکے ،تصدیق کے بعد انہیں اگلے مرحلے میں ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا، چیئرمین ایف بی آر