اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ، ایرانی سپریم لیڈر
کیپشن: آیت اللہ خامنہ ای، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔
ایرانی سپریم لیڈر کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ صہیونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں ، ان کے امریکی دوست ایسی باتیں کہہ رہے ہیں جوصہیونی حکومت کی کمزوری اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں ۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا مزید کہناتھا کہ ایرانی عوام اپنے طرز عمل سے دشمن کو بتادے کہ وہ دشمن سے خوفزدہ نہیں ،عوام ایران دشمن کے سامنے بلا خوف ڈٹی رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرمائے کی مارکیٹوں میں ڈالر کا راج برقرار، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار