بگ بیش: کون کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا

Jun 19, 2025 | 13:45:PM
 بگ بیش: کون کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور بیٹرز بابر اعظم اور محم رضوان کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کیا اور تینوں کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے۔

پہلی بار لیگ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کیا  جب کہ حارث روف ایک بار پھر میلبورن سٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو  میلبورن رینیگیڈز نے منتخب کیا ہے، اسی ٹیم میں پاکستان کے حسان خان بھی ہیں جسے  میلبورن رینیگیڈز نے منتخب کیا۔

پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا، اس کے علاوہ بابر اعظم کی پہلے ہی سڈنی سکسرز کے ساتھ سائننگ ہو چکی ہے۔

 بابر سڈنی سکسرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے،فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے۔