پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:لاہور ہائیکورٹ کی فریقین سےرپورٹ طلب

Jun 19, 2025 | 10:54:AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:لاہور ہائیکورٹ کی فریقین سےرپورٹ طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےطریقہ کارکیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نےوفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین سےرپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہدکریم نےجوڈیشل ایکٹواِزم پینل کی متفرق درخواست پرسماعت کی،وفاقی حکومت کی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ پیش ہوئے۔

متفق درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاوراس کےطریقہ کارکوچیلنج کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا : صحت کارڈ پلس کا بجٹ 35 ارب روپے

وکیل درخواستگزار کے مطابق ابھی تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرنےکاطریقہ کارنہیں بتایاگیا۔